روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 400 اور 6 ہزار 859 روپے پر بند

بدھ 15 نومبر 2017 17:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 400 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 912 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 859 روپے رہ گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 545 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 14 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ء کی 21 ہزار 400گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹنڈآدم کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح شہدادپور کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 100 روپے سے 6 ہزار 200 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رحیم یاد خان اور صادق آباد کی روئی کی بالترتیب 2 ہزار 600 گانٹھوں اور 1 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ خان پور مہر اور لیاقت پور کی روئی کی فی کس 400 گھانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 700 روپے فی من رہے۔