دبئی میں پلے اسٹیشن کی عادی لڑکی نے باپ پر چاقو سے حملہ کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 15 نومبر 2017 16:47

دبئی میں پلے اسٹیشن کی عادی لڑکی نے باپ پر چاقو سے حملہ کر دیا
دبئی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء ) مقامی دبئی پولیس کے پاس ایک غیر معمولی کیس آیا جس میں 14 سالہ بچی پلے اسٹیشن کی اتنی عادی ہو چکی ہے کہ اگر کوئی بھی اسے کھیلنے سے منع کرتا ہے تو وہ اسکو مارنے کو آتی ہے۔ دبئی پولیس نے اس لڑکی کو بچوں کی حفاظتی مرکز میں بھیج دیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو راشد اسپتال سے کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس اس بچی نے غصے میں آکر اپنے والد پر حملہ کر دیا ہے اور اسپتال انتظامیہ بھی اس بچی کو کنٹروک کرنے سے قاصر ہے کیونکہ وہ کسی کی قابو میں نہیں آ رہی اور پلے اسٹیشن پر کھیلنے کی ضد کر رہی ہے۔

دبئی پولیس کے منیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مجرمانہ تحقیق کے ڈرایکٹر لیفٹینینٹ کمانڈر راشد ال فالسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی بچی سے بات کرنے اور سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن بچی نے انکے ساتھ بھی نہایت اکھٹرے اور غصیلے لہجے میں بات کی ۔ پولیس کو جب بچی کی حالت کسی صورت سنبھلتی نظر نہیں آئی تو انہوں نے بچوں کے نفسیاتی علاج کے سینڑ میں بھیج دیا۔ اب بچی وہاں زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :