آئینی بحران سے بچنے کیلئے مردم شماری کے نتائج ماننے کو تیارہیں، بلاول بھٹو

آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کاکوئی امکان نہیں،الیکشن وقت پرہوں گے،نوازشریف جمہوریت کیخلاف سازشوں میں خود شریک ہیں،مولانا فضل الرحمن کونوازشریف کے نہیں اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔لاہورمیں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 نومبر 2017 16:44

آئینی بحران سے بچنے کیلئے مردم شماری کے نتائج ماننے کو تیارہیں، بلاول ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 نومبر2017ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ آئینی بحران سے بچنے کیلئے مردم شماری کے نتائج ماننے کوتیارہیں،آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کاکوئی امکان نہیں،الیکشن وقت پرہوں گے،نوازشریف جمہوریت کیخلاف سازشوں میں خود شریک ہیں،مولانا فضل الرحمن کونوازشریف کے نہیں اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے آج لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف جمہوریت کے خلاف 35سالوں سے سازشیں کررہے ہیں۔ نوازشریف جمہوریت کے خلاف ہرسازش میں خود شریک ہیں۔ن لیگ ،پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کیسزمیں فرق نہیں ہوناچاہیے۔سب کیلئے نیب کا قانون ایک جیساہونا چاہیے۔ شرجیل میمن اور نوازشریف کے کیسزمیں بھی کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری نے واضح کیاکہ آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کاکوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کواپنے مسائل حل کرنے چاہئیں نہ کہ نوازشریف کے۔فضل الرحمن نوازشریف کے دفاع میں زیادہ دورجارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علامہ ناصرشیرازی کوپنجاب پولیس نے اغواء کیا اس کی مذمت کرتاہوں۔پنجاب میں بھی جمہوریت ہے کسی کوایسے نہیں اٹھا لیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام وقت پرہوں گے۔جبکہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ الیکشن وقت پرہوں۔

ہمارے دورمیں بھی یہی کہاجاتاتھا لیکن الیکشن وقت پرکروائے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ن لیگ نے مردم شماری کوبہت متنازع بنادیاہے۔کراچی سے فاٹا تک کوئی بھی نتائج ماننے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے تحفظات کوحل کرناچاہیے۔ پیپلزپارٹی نے سی ای سی اجلاس میں بھی مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کااظہارکیا۔تاہم آئینی بحران سے بچنے کیلئے مردم شماری کے نتائج ماننے کوتیارہیں۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب لاہورمیں عہدیدران سے ملنے آتے ہیں اگرن لیگ کے مایوس لوگ ان سے ملتے ہیں تواچھی بات ہے۔