مرغی چوری کا بہانہ بنا کر پولیس نے حاملہ خاتون کے جڑواں بچے مار دئیے

بدھ 15 نومبر 2017 16:33

مرغی چوری کا بہانہ بنا کر پولیس نے حاملہ خاتون کے جڑواں بچے مار دئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء) :چک نمبر18تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب کے رہائشی عاطف نے اپنے ساتھ والی زیادتی کے بارے میں بتایا کہ پنجاب پولیس نے ننکانہ صاحب کے چوکی نمبر 5کا انچارج محمد بوٹا نے دیگر پولیس اہلکاروں سمیت مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لئے میرے گھر پر ریڈ کرنے کے لئے گئے تو گھر میں موجود خواتین نے بتایا کہ گھر پر کوئی بھی موجود نہیں ہے آپ ہمارے کیوں گھر کیوں آئے تو پولیس نے ان کو بتایا کہ عاطف کے خلاف مرغی چوری کرنے کا مقدمہ درج ہے جس پر ہم اسے گرفتار کرنے آئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

گھر پر کسی مرد کی موجودگی نہ پا کر انہوں نے عورتوں سے پیسوں کا تقاضا بھی کیا ۔گھر پر موجود صوبیہ بی بی جو 7ماہ سے حاملہ تھی اس کے پیٹ پر ڈنڈے مارے گئے جب حاملہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس نے وہاں پر دو بچوں کو جنم دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ پل ہی زندہ رہے ۔اس واقع کا علم ہوتے ہی ننکانہ صاحب کے تمام پولیس اعلی افسران بھی حرکت میں آ گئے اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :