بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کھلنا ٹائٹنز اور سلہٹ سکسرز کے درمیان میچ بارش کی نذر

بدھ 15 نومبر 2017 16:56

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائٹنز اور سلہٹ سکسرز کی ٹیموں کے درمیان بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، ایک پوائنٹ ملنے کی وجہ سے سلہٹ سکسرز نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، سلہٹ سکسرز کے 7 پوائنٹس ہیں، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کومیلا وکٹورینز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کھلنا ٹائٹنز 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :