کیویز وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کی فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 15 نومبر 2017 16:56

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ کی فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، واٹلنگ کولہوں کی انجری میں مبتلا ہیں۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واٹلنگ کولہوں کی انجری میں مبتلا ہیں، ہم نے انجری کے باوجود انہیں سکواڈ میں شامل کیا ہے تاہم اس وقت ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہو جائیں گے۔