نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، وکٹ کیپر واٹلنگ کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط، ٹام بلنڈل پہلی بار سکواڈ میں شامل

بدھ 15 نومبر 2017 16:56

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، ان کیپڈ ٹام بلنڈل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اگر واٹلنگ پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ بلنڈل کو ڈیبیو دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ہنری نیکولز، جیت راول، مچل سینٹنر، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر اور بی جے واٹلنگ پر مشتمل ہے۔