جلد ہی دبئی میں پیدل چلنے والوں کے لیے تھری ڈی پل اور بس سٹاپ متعارف کرائے جائیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 15 نومبر 2017 16:12

جلد ہی دبئی میں پیدل چلنے والوں کے لیے تھری ڈی پل اور بس سٹاپ متعارف ..
دبئی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی روڈ اور ٹراسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی دبئی تھری ڈی پرنٹنگ پر مبنی پیدل چلنے والوں کے لیے پل ، بس سٹاپ اور مرین ٹرانسپورٹ اسٹیشنز کا پراجیکٹ متعارف کرانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق دبئی حکام نے دبئی کے "سمارٹ سٹی پروگرام " کے تحت ہی اس پراجیکٹ کا اعلان کرنے کا سوچا ہے۔ دبئی کے ریل کی منصوبہ بندی اور ترقی کے ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈرایکٹر عبدالردہ عبدالحسن کا کہنا ہے کہ یہ تھری ڈی پراجیکٹ دبئی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی جانب ایک اہم اقدام کے طور پر ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :