گزشتہ برس دنیا بھر میں حملے زیادہ مگر ہلاکتیں کم ہوئیں،عالمی دہشت گردی انڈیکس

بدھ 15 نومبر 2017 16:37

کینبرا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) عالمی دہشت گردی انڈیکس (GTI) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ برس شدت پسندانہ حملے ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہوئے، تاہم ان کے نتیجے میں ہلاکتیں کم ہوئیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے نے آسٹریلیا کے ادارہ برائے اقتصادیات اور امن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار673 رہی، جو 2014ئ کے مقابلے میں 22 فیصد کم تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں کمی کے اعتبار سے شام، پاکستان اور افغانستان قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :