امریکا داعش اور دیگر دہشتگردوں کا حامی ہے،روسی وزیر خارجہ

بدھ 15 نومبر 2017 16:37

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) روس نے شام میں امریکا پر داعش اور دیگر مسلح گروپوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا پر داعش کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ دنوں عراقی سرحد کے قریب شامی علاقہ بوکمال میں داعش کے جنگجوئوں کے ساتھ نرمی برتی اورامریکا کی یہ نرمی برتنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ لاوروف کا کہنا تھاکہ امریکا کی حمایت یافتہ مسلح باغی گروپ شام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :