ایران میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کو تیار ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

بدھ 15 نومبر 2017 16:33

یروشلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کو زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے یہ پیش کش شمالی امریکا کی یہودی تنظیموں کی ایک کانفرنس میں ویڈیو خطاب کے دوران ایران کو زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کو تیار ہیں اور دو حکومتوں کے درمیان عداوت کو انسانیت سے ہم دردی کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ریڈکراس کی جانب سے پہنچائی گئی اسرائیلی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :