روس میں بین الاقوامی میڈیا کو غیرملکی ایجنٹ قرار دینے کا بل منظور

بدھ 15 نومبر 2017 16:33

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) روس کے قانون ساز اداروں نے بین الاقوامی میڈیا کو ’غیرملکی ایجنٹ‘ کے طور پر رجسٹر کرنے کے لئے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پارلیمان کا یہ اقدام امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے روسی ٹی وی چینل آر ٹی کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دینے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ روس میں منظور کردہ اس بل کے تحت بین الاقوامی میڈیا کو ’غیرملکی ایجنٹ‘ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا، کسی غیرملکی میڈیا کے بہ طور رجسٹر ہونے کے بعد کسی ادارے کو ان ضابطوں کا خیال رکھنا ہو گا، جو کسی غیر ملکی و غیر سرکاری تنظیم پر لاگو ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :