حبکو اور پی پی آئی بی کے مابین 330میگاواٹ کول پاور پلانٹ کیلئے معاہدہ پر دستخط

بدھ 15 نومبر 2017 16:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ملک کی بڑی آئی پی پی حبکو اور پرائیوٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (PPIB)کے مابین تھرمیںکوئلے کے 330میگاواٹ پاور پلانٹ کیلئے عملداری معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاجہاں مرزااور تھر انرجی لمیٹڈ حبکو کی چیف فنانشل آفیسر فاطمہ مریم نے دستخط کئے۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق حبکو نے منصوبے کیلئے تھربلاک IIمیںملک کے پہلے مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تنصیب کیلئے تھر انرجی لمیٹڈ(TEL)نامی کمپنی ماتحت ادارے کے طور پر قائم کی ہے ۔505ملین ڈالر کی لاگت سے قائم ہونے والا یہ منصوبہ دسمبر2020تک کام شروع کردے گا۔کمپنی سے جاری اعلامئے کے مطابق منصوبے کیلئے چائنا مشینری اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن ( CMEC) سے EPC معاہدہ طے پاگیا ہے جس نے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے سائٹ پر ابتدائی کام کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کیلئے بجلی کی خریداری کا معاہدہ)پی پی ای(، کوئلہ کی سپلائی کا معاہدہ اور پانی کے استعمال کا معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جبکہ منصوبے کیلئے لاگو معاہدہ اور ضمنی عمل درآمد معاہدہ بھی اب طے پاگیا ہے۔کمپنی نے منصوبے کیلئے چائنا ڈیویلپمنٹ بینک کو بطور غیر ملکی فنانسر جبکہ حبیب بینک کو مقامی فنانسر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ حبکو نے منصوبے میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو 30فیصداورچائنا مشنری اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کو 10فیصد حصص دینے کی پیش کش کی ہے۔

کمپنی شیئر ہولڈرزمعاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاری کررہی ہے۔حب پاور کمپنی اس وقت اپنے تینوںپاور پلانٹس حب، نارووال اور آزاد کشمیر سے 1600میگا واٹ بجلی پیدا کررہی ہے۔ حب پاور کمپنی پاکستان کی واحد بجلی بنانے والی کمپنی ہے جس کے چین پاکستان اقتصادی راہدار ی میں 3منصوبے شامل ہیں جن میںحب میں درآمدی کوئلے سے بجلی کا منصوبہ چائنا پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ، تھر کول فیلڈ میں بلاک II کی تعمیر کیلئے سندھ اینگرو کول مائننگ میں جوائنٹ وینچر اورتھر انرجی شامل ہیں۔