غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ آمد روکنا غیر انسانی عمل ہے، اقوام متحدہ

بدھ 15 نومبر 2017 16:33

غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ آمد روکنا غیر انسانی عمل ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) اقوام متحدہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ آمد کو روکنے کے لیے یورپی یونین کی پالیسیوں کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خیر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے بحیرہ روم کے پانیوں میں مہاجرین کو روکنے اور انہیں لیبیا میں قائم حراستی مراکز بھیجنے کے لئے طرابلس میں حکام کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین کے مطابق لیبیا میں زیر حراست پناہ گزینوں کو جو کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے وہ انسانی ضمیر کے لئے شرمناک ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال سے مزید خرابی پیدا ہو رہی ہے۔ الحسین نے بالخصوص اطالوی حکام پر بھی تنقید کی جو اس سلسلے میں طرابلس میں حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :