شعیب ملک کی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

بدھ 15 نومبر 2017 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی محبت کی داستان کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ثانیہ مرزا کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’میری خوبصورت اہلیہ کو جادو سے بھری سالگرہ مبارک ، تمہاری بہت یاد آرہی ہے ‘‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا میں ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے زیادہ مل نہیں پاتے لیکن جب ہی دونوں کے پاس وقت ہوتا ہے دونوں ایک دوسرے کیلئے وقت نکالتے ہیں۔ اکثر اوقات ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ٹوئٹر پر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہوتے ہیں۔