سپورٹس سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرانے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنیکی ہدایات جاری

بدھ 15 نومبر 2017 16:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) وزارت ِکھیل نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے نئے اسٹیڈیم بنانے کیساتھ ساتھ پرانے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 144 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ تحصیل سپورٹس آفیسرز سے جگہ اور اسٹیڈیمز کے متعلقہ تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت کھیلوں کے گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب ہورہی ہے۔ اس لئے کھیلوں کے گرائونڈ کو آباد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔