کیریئر میں سب سے زیادہ قیمتی وکٹ سنیل گواسکر کی لی:وسیم اکرم

بدھ 15 نومبر 2017 16:28

کیریئر میں سب سے زیادہ قیمتی وکٹ سنیل گواسکر کی لی:وسیم اکرم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)قومی ٹیم کے سابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کو آئوٹ کرنا زندگی کی سب سے قیمتی وکٹ تھی۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ہمارے کپتان عمران خان اور دیگر کھلاڑی ہر وقت سنیل گواسکر کی بات کرتے تھے کیوں کہ ان کی بیٹنگ ٹیکنیک بہت اچھی تھی،سنیل گواسکر اپنے وقت کے بہترین اوپنر تھے اور ہیلمٹ کے بغیرکھیلا کرتے تھے، میں نے زندگی میں کئی کھلاڑیوں کو ائوٹ کیا تاہم ان سب میں سنیل گواسکر کی وقت لینا زیادہ اہمیت کا حامل تھا، انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا۔