چین ، اکتوبر کے دوران بجلی کے استعمال میں معمولی اضافہ

زرعی و صنعتی شعبے میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 7.4 اور 5.7فیصد اضافہ ہوا بجلی کے استعمال میں سالانہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ،قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات

بدھ 15 نومبر 2017 16:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) چین میں اکتوبر کے دوران بجلی کے استعمال میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اضافے کی شرح کم رہی جو اس بات کی علامت ہے کہ جدید معیشت میں اضافہ ہورہا ہے اور خدمات کا یہ شعبہ ابھی تک مستحکم ہے، بجلی کے استعمال میں سالانہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ سال ستمبر میں یہ اضافہ 7.2فیصد اور اکتوبر میں 7فیصد تھا ،قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک ملک کی بجلی کی کل کھپت 5.2ٹریلین کلوواٹ گھنٹہ رہی جو 6.7فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

یہ اعدادوشمار یہاں قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے ترجمان مینگ ووئی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتائی ہے۔خدمات کے شعبے میں اس عرصہ کے دوران بجلی کے استعمال میں اضافہ دو ہندسوں تک پہنچ گیا جو 10.7فیصد سالانہ رہا ، اس شعبے میں اطلاعات کی فراہمی ، کمپیوٹر خدمات اور سافٹ ویئر صنعت کی ترقی میں اضافہ 14.4فیصد رہا جبکہ زراعت اور صنعت کے شعبے میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 7.4فیصد اور 5.7فیصد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :