فیصل آباد،وزیراعلیٰ پنجاب کی لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام اور صوبہ بھر کی 4015یونین کونسلز میںکام مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 15 نومبر 2017 16:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے گیارہ ارب تراسی کروڑ روپے اٹھائیس فروری تک خرچ کرنے اور فیصل آباد شہر سمیت صوبہ بھر کی 4015یونین کونسلز میںکام مکمل کرنے کی ہدایت کردی‘محکمہ بلدیات نیفیصل آباد شہر سمیت پنجاب بھر کی 4015 یونین کونسلز کو پچیس لاکھ روپے فی کس اور ہر وارڈ کو پانچ لاکھ روپے دینے کا عمل شروع کردیا ‘پنجا ب کی کل 3587وارڈ ہیں‘محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ بجٹ جاری ہوتے ہیں یہ پروگرام شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے فنڈز سے صو بہ بھر کی یو سیز اور وارڈز میں ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :