فیصل آباد،حالات کے ستائے دو افراد کی زہریلی گولیاں کھانے کی کوشش

بدھ 15 نومبر 2017 16:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)حالات کے ستائے دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر موت گلے لگانے کی کوشش کی آن لائن کے مطابق 23سالہ اللہ رکھا ولد خضر حیات سکنہ خیابان کالونی کے رہائشی کا مالی مشکلات کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز گھر والوں کے ڈانٹنے پر مشتعل ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں نو جوان کی حالت تشویشناک ہونے پر گھروالوں نے اسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جبکہ 48سالہ فیاض ولد محمد رمضان جو ہر کالونی کے رہائشی نے گھر یلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی دی جارہی ہے ، ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔