فیصل آباد، موٹر سائیکل سوار دو دوست تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرانے سے ایک موقع پر جاں بحق،2زخمی

بدھ 15 نومبر 2017 16:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) موٹر سائیکل سوار دو دوست تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائے جس کے نتیجہ میں ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ جبکہ دیگر مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ‘ آن لائن کے مطابق 173گ ب علاقہ تھانہ صدر سمندری میں صبح سویرے محمد شاہد ولد محمدیعقوب اور علی اکبر ولد ذوالفقار سکنہ 600گ ب موٹر سائیکل نمبری FDL-1374پر فیصل آباد سے تاندلیانوالہ جارہے تھے کہ تیز رفتاری ور دھند کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کیکر کے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں محمدشاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ علی اکبر کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا‘پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

اٹھارہ سالہ طالبہ البراس گلستان کالونی کی رہائشی اپنے بھائی کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کرکالج جارہی تھی کہ زرعی یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئی جسے سول ہسپتال داخل کرایا گیا ‘67سالہ غلام حسین ولد اللہ بخش چک جھمرہ کا رہائشی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگیا ‘پچیس سالہ سلیم ولد نذیر احمد سکنہ مائی دی جھگی کا رہائشی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام پر جارہا تھا کہ آخری بس سٹاپ ڈھڈی والا میں حادثہ کا شکار ہو کر زخمی ہوا بائیس سالہ عدندن ولد بازار گمٹی چوک کے قریب ڈالہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ بائیس سالہ علی اکبر ولد ذوالفقار سکنہ 239ر ب خانوآنہ کا رہائشی اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے درخت سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو کرسول ہسپتال میں منتقل ہوا ‘زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :