فیصل آباد،دوفریقوں کے مابین جھگڑے میں 12سالہ طالب علم جاں بحق

بدھ 15 نومبر 2017 16:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) دوفریقوں کے مابین جھگڑے کے دوران 12سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا، آن لائن کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر268رب کے رہائشی عثمان اور ذوالفقار کے مابین کافی دیر سے جھگڑا چلا آرہا ہے گزشتہ روز ذوالفقار اپنے کھیتوں کی جانب جارہا تھا کہ مبینہ طور پر عثمان نے اس پر فائرنگ کر دی ذوالفقار اوٹ میں ہوگیا تاہم راستے سے گزرنے والا12سالہ کلاس چہارم کاطالب علم امیر ولد عبداللہ زد میں آگیا اور اس کے چہرے پر لگنے والی گولی اس کی ہلاکت کی وجہ بن گئی بعد میں ذوالفقار اور عثمان باہم گتھم گتھا بھی ہوئے اور عثما ن کے کلہاڑی کا وار ٹانگ پر لگا اور ذوالفقار کی بھی ٹانگ پر فائر لگا دونوں مضروف سول ہسپتال فیصل آباد ایڈمٹ کر دیے گئے ہیںپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی

متعلقہ عنوان :