ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکار ہسنگیتا بیگم شوگر، ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ،ہسپتال منتقل

بدھ 15 نومبر 2017 16:23

ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکار ہسنگیتا بیگم  شوگر، ہائی بلڈ پریشر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکار ہ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوکر ہسپتال داخل ہوگئیں بتایاگیا ہے کہ سنگیتا بیگم ان دنوں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں تین دن قبل شوگر اور ہائی بلیڈ پریشر کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا گزشتہ شام انہیں پرائیویٹ کمرے میں شفٹ کردیا گیا جہاں وہ روبصحت ہی ایس ایم ای فائونڈیشن کے چیئر مین ولی اللہ خان نے سنگیتا بیگم کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیااور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیئر مین پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوی ایشن اطہر جاوید صوفی بھی موجود تھے سنگیتا بیگم نے ولی اللہ خان اور اطہرجاوید صوفی کا عیادت کرنے پر شکریہ اداکیا۔