اداکارہ ماہر ہ خان نے اپنے مداح کو ڈانس کی آفر کر ڈالی

بدھ 15 نومبر 2017 16:23

اداکارہ ماہر ہ خان نے اپنے مداح کو ڈانس کی آفر کر ڈالی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) لالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اور خبروں میں رہنے والی اداکارہ ماہر ہ خان نے اپنے مداح کو ڈانس کی آفر کر ڈالی بتایاگیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان جو آج کل اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کی پروموشن کے حوالے مختلف شاپنگ مالز اوردیگرمقامات کا دورہ کررہی ہیں انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دینے کے ساتھ ساتھ شاپنگ مال میں موجود اپنے بہت سارے مداحوں سے ملاقات بھی کیں اسی ملاقات کے دوران ان کے ایک مداح نے اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ماہرہ خان نے قبول کرلیا اور اپنے مداح کے ساتھ ڈانس بھی کیا اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنے مداح کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں اور اداکارہ ماہر ہ خان بھارتی فلم ’’رئیس ‘‘کے گانے ’’ظالما‘‘پر اپنے مداح کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں جبکہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کے حوالے سے بہت زیادہ خوش ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ ان کی فلم ضرور کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :