کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،

سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمت میں مزید کمی ہول سیل میں ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوگیا درجہ اول پیاز 40 روپے کلو فروخت کیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 16:19

کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) کراچی کے شہری کیلئے بڑی خوشخبری،سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمت میں مزید کمی ،ٹماٹر کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے ،سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی نائب چیئرمین کے مطابق ہول سیل میں ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوگیا، ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر 50 روپی کلو فروخت ہوا، ہول سیل میں درجہ دوئم ٹماٹر 40 روپے کلو فروخت کیا گیا، ہول سیل میں درجہ اول پیاز 40 روپے کلو فروخت کیا گیا ہول سیل میں درجہ دوئم پیاز 35 روپے کلو فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ٹماٹر کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹماٹر بائیکاٹ مہم بھی چلائی گئی تھی ۔جبکہ سندھ اسمبلی میں بھی اراکین اسمبلی نے ٹماٹر کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔جبکہ ٹماٹر کی آسمان کو چھوتی قیمتوں اور نایابی پر پر متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رکن اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران یہ تک کہا تھا کہ ٹماٹر اس قدر مہنگا ہوچکا ہے کہ اب شوہر بیویوں کو ٹماٹر تحفے میں دیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :