روس میں ٹریفک حادثہ 5افراد ہلاک ، 6زخمی

بدھ 15 نومبر 2017 16:19

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) روس میں ٹریفک حادثہ کے باعث 5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب علاقہ روسٹووکی شاہراہ پر ایک گاڑی سامنے سے آتے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے تاہم زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تاحال واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا جبکہ حادثے سے متعلق تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے