بالی وڈ اداکارہ شیاما جہان فانی سے کوچ کر گئیں

بدھ 15 نومبر 2017 16:19

بالی وڈ اداکارہ شیاما جہان فانی سے کوچ کر گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شیاما انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ شیاما 7 جون 1935ئ میں پیدا ہوئیں اور گذشتہ روز 82 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 40 سال کے عرصے پر محیط فلمی کیریئر میں 175 فلموں میں کام کیا۔ ان کی معروف فلموں میں ’’آر پار‘‘، ’’ترانہ‘‘، ’’برسات کی رات‘‘، ’’ملن‘‘، ’’بھائی بھائی‘‘، ’’بھابھی‘‘ اور ’’شردھا‘‘ شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ بھارت کی معروف فلمی شخصیات نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :