ْ شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کر سکتے، سرگئی لاروف

بدھ 15 نومبر 2017 16:13

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان ملک شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا کوئی وعدہ کرسکتا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ضمانت دی جا سکتی ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزیرخارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ شام میں ایران کی موجودگی خلاف قانون نہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسیان ممالک کے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر ویتنام میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام میں داعش کو مکمل شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا اور روس کے صدور نے 8 نومبر کو عمان میں جاری ہونے والے اردن، روس اور امریکا کے اس فارمولے کا خیر مقدم کیا جس میں شام میں جنگ بندی، غیرملکی جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے اور شام میں دیر پا قیام امن کے لیے اقدامات سے اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :