سعودی عرب ،ایشیائی شہری کو زخمی کرنے پر دو سعودی شہری گرفتار

بدھ 15 نومبر 2017 16:13

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) ریاض پولیس نے ایشیائی شہری کو قتل کرکے جنگل میں پھینک دینے والے 2 سعودی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔ تبوک پولیس کے عہدیدار نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5صفر 1439ھ کوانہیں رپورٹ ملی تھی کہ تبوک کے ایک صحرائ میں نامعلوم زخمی شخص ملا تھا۔ سر میں زخم کے نشانات تھے۔ اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والا شخص ایشیائی تھا اور عمر 40 کے لگ بھگ تھی۔ اس شخص کی جسمانی حالت اس قدر نازک تھی کہ پوچھ گچھ ممکن ہی نہیں تھی۔ یہ شخص3 دن بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ پولیس نے قیاس آرائی کی بنیاد پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ دونوں مقامی شہری ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دونوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ پولیس کو کہنا ہے کہ مزید کاروائی کے لیے جلد ہی معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاجائیگا