نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 4 مزید میچوں کا فیصلہ

بدھ 15 نومبر 2017 16:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) 12ویں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میںنیبر ہڈ نے کراچی ون یونٹ کو 35-48 پوائنٹس سے ہرادیا پہلے ہاف میں 22-22 پوائنٹس سے مقابلہ برابر تھا ۔

(جاری ہے)

ونر ٹیم کی جانب سے حمزاہ نے 16 راجہ نی 12 اسد علی 8 رنر ٹیم کی جانب سے طلال حسین نے 12 کاشف حسین 8 دانش حسین 6 جبکہ رضاآغاہ ،ممتاز احمد اور عامر غیا ث نے ریفریز کے فرائض انجام دیے ،دوسرے میچ میں باونس کلب نے کراچی کولٹس کو 18-39 سے ہرادیا ونر ٹیم کی جانب سے مبشر حسین 15 شامیر 6 اور اسد خان5 رنرٹیم کی جانب سے بشیرحسین 8 محمود حادی 4 مجتبہ نور 4 ،ریفریز طارق حسین ، عامر غیاث اور نزاکت خان، جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ، اقراویس اور حسن خان تھے،تیسرے میچ میں آرم باغ کلب نے 23-45 سے منور عباسی کلب کو ہارادیا۔

ونرٹیم کی جانب سے زالعابدین 28 سمیرخان 8 کاظم رضا5 رنر ٹیم کی جانب سے حسن خان 7 عثمان خان6 احمدعلی 5اسکور کیا چوتھے میچ میں نشترکلب نے 33-48 سے ریڈن ہاکس کلب کو شکست دی جبکہ پہلے ہاف تک مقابلہ 17-17 سے برابر تھا ونر ٹیم کی جانب سے محمدعلی 18 حمزہ خان10 شبرحسین 6 رنر ٹیم کی جانب سے نیار خان 18 محمدعمر6 علی حسین 4اسکور کیا ۔