امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمزکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی

بدھ 15 نومبر 2017 16:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) معروف امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمزجمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔23 گرانڈ سلام ایونٹس اور 7ویمبلڈن سنگلزٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمزکل جمعرات کو اپنے منگیتر الیکسز اوہانین کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔سرینا اور الیکسز نے اس دن کو یادگار بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور شادی کی تقریب پر10 لاکھ ڈالرخرچ کئے جارہے ہیں،250مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مقام کو اس حد تک خفیہ رکھا گیا ہے کہ مہمانوں کو صرف شہرکا نام معلوم ہے جگہ کا نہیں بتایا گیا، جمعرات کی صبح تک مہمانوں کو مقام سے لاعلم رکھا جائے گا۔مہمانوں میں پرنس ہیری کی دوست میگن مارکل بھی شامل ہیں، مہمانوں کو اپنے ساتھ موبائل فونزاور دیگرالیکٹرونک آلات لانے کی ممانعت ہے، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چھتیس سالہ سرینا اور34 سالہ الیکسزکی ملاقات 2015 میں ہوئی تھی، رواں برس 11 ستمبرکودونوں کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :