امریکا میں ہیوی ویٹ مقابلوں میں عالمی ریکارڈ بنانے والے خان بابا وطن پہنچ گئے

بدھ 15 نومبر 2017 16:13

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) مردان کے مشہورپہلوان خان بابا نے امریکا میں ہیوی ویٹ مقابلوں میں چارسو کلوگرام وزن اٹھاکرعالمی ریکارڈ بناڈالا۔ریکارڈ بنانے کیبعد بابا وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف چارسو چالیس کلووزنی خان بابا نے بھارتی ریسلر کھالی کو ایک مرتبہ پھرچیلنج کردیاہے،پہلوان خان بابا کا کہناہے کہ خاتون ریسلر سے شادی کروں گا جبکہ ایسی دلہن بیرون ملک سے لاں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں خان بابا نے کہا قوم کی دعاں سے کامیابی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اپنے مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ آئندہ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :