بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 31 برس کی ہوگئیں

دنیا بھر سے مداحوں کے پیغامات ۔۔۔ خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ، آپ کو مس کر رہا ہوں،شعیب ملک کا ٹویٹ

بدھ 15 نومبر 2017 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی اکتیسویں سالگرہ منا ئی ، شعیب ملک نے ٹویٹر پیغام میں اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ ثانیہ مرزا نے زندگی کی اکتیس بہاریں دیکھ لیں ۔

(جاری ہے)

ٹینس سٹار کو برتھ ڈے پر مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔ شعیب ملک نے ٹویٹ کیا خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ، میں آپ کو مسmiss کر رہا ہوں ۔ دو ہزار سترہ ثانیہ مرزا کے لیے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ثابت نہ ہوا ۔ بھارتی ٹینس کوئین نمبر ون رینکنگ برقرار نہ رکھ سکی اور آٹھ درجے تنزلی کے بعد نمبر نو پوزیشن پر پہنچ چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :