بھارتی سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ،راہول ڈریوڈبنگلورو ایف سی کے سفیر مقرر

بدھ 15 نومبر 2017 16:11

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) سابق بھارتی بیٹسمین اور کپتان راہول ڈریوڈ کو انڈین سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے بنگلورو ایف سی نے اپنا ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان کی کوچنگ میں دفاعی چیمپئن بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم گزشتہ روز اے سی سی ایشیا کپ سے خارج ہو گئی جسے نیپال کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلورو ایف سی میں اپنی ذمہ داری پر راہول ڈریوڈ پرجوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔