چین اور اٹلی کا پہلا سائنسی تحقیقاتی مرکز میلان میں قائم

جدید سائنسی میدان میں دو طرفہ تعاون کوفروغ دیا جائیگا، مرکز کا ڈیزائن چین کا تیار کردہ ہے،چینی میڈیا

بدھ 15 نومبر 2017 16:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چین اور اٹلی کامشترکہ سائنسی تحقیقی مرکز میلان (اٹلی) میں قائم کر دیا گیا، یہ یورپ کا سب سے بڑا سائنسی مرکز ہے ، تحقیقی مرکز کا مقصد جدیدیت کے لئے سائنسی میدان میں دوطرفہ تعاون کا فروغ ہے، اس مرکز کا ڈیزائن چین کا تیار کردہ ہے، اس تحقیقی مرکز ذریعے جغرافیائی وسائل کا انضمام کیا جائے گا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلان (اٹلی) میں بیجنگ تسنگھوا یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیک یونی ورسٹی آف میلان نے مشترکہ طور پر میلان میں ایک جدید سائنسی تحقیقاتی مرکز قائم کیا ہے۔ یہ مرکز یورپ میں قائم کئے جانے والے سائنسی مرکز میں سب سے جدید اور وسیع ہے۔ اس مرکز کئے قیام کا مقصد جدیدیت کے لئے سائنسی میدان میں دوطرفہ تعاون کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کو دنیا میں ہونے والی جدیدیت سے استفادہ حاصل ہو گا اور دونوں ممالک مشترکہ طور پر تحقیقاتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ ایک دوسرے کے تجربے اور مشاہدات کو شیئر کیا جائے گا۔ یہ مرکز مکمل طور پر چین میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جب کہ اٹلی بذات خود ڈیزائن اور جدید انوویشن کا استعارہ ہے۔ اس تحقیقی مرکز ذریعے جغرافیائی وسائل کا انضمام کیا جائے گا۔چین اور اٹلی کے درمیان تجارتی اور صنعتی تعاون کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور عوام مابین تعاون کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ یہ منصوبہ بھی چین کے سب سے جدید اور وسیع منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :