چین، نیا موسمیاتی سیارہ فینگ ین تھری ڈی خلا میں اپنے مدار میں داخل

بدھ 15 نومبر 2017 16:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چین نے اپنا نیا موسمیاتی سیارہ " فینگ ین تھری ڈی " خلا میں چھوڑ دیا،سیارہ اپنے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گذشتہ روز صبح دو بج کر پینتیس منٹ پر چین کے صوبہ شانشی کے تائے یوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے چین نے ایک نیا موسمیاتی سیارہ " فینگ ین تھری ڈی " خلا میں چھوڑ دیا۔

" لانگ مارچ فور سی" راکٹ کے ذریعے مذکورہ موسمیاتی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو اپنے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ فینگ ین تھری ڈی " چین کا دوسری جنریشن کا ایک موسمیاتی سیارہ ہے جو خلا سے موسمیات کے حوالے سے تھری ڈائمنشنل تصاویر بھیج سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ مصنوعی سیارہ ستمبر 2013 میں خلا میں بھیجے جانے والے " فینگ ین تھری سی " مصنوعی سیارے کے ساتھ ایک نیٹ ورک قائم کرئے گا جس سے گرین ہائوس گیسوں اور ماحولیات کے حوالے سے دیگر عوامل کی نگرانی کے عمل میں بہتری لائی جا سکے گی۔ جبکہ اس سے چین کو آفات سے نمٹنے میں بھی معاونت مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :