میریٹ ہوٹل سے ملحقہ 3.75 ایکڑ قیمتی پلاٹ واگزار کرا لیا گیا ہے، ترجمان سی ڈی اے

بدھ 15 نومبر 2017 16:02

میریٹ ہوٹل سے ملحقہ 3.75 ایکڑ قیمتی پلاٹ واگزار کرا لیا گیا ہے، ترجمان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی ای) نے میریٹ ہوٹل سے ملحقہ 3.75 ایکڑ پر محیط قیمتی پلاٹ واگزار کرا لیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ نے بدھ کو ممبر اسٹیٹ کی نگرانی میں ریڈ زون سیکٹر ایف فائیو ون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران میریٹ ہوٹل سے ملحقہ 3.75ایکڑ پر محیط قیمتی پلاٹ واگزار کروالیا گیا۔ واگزار کرایا گیا پلاٹ بھی فائو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے لئے مختص ہے۔ بیش قیمت پلاٹ پر تجاوزات میریٹ ہوٹل کی طرف سے قائم کی گئی تھیں۔ سی ڈی اے نے باڑ لگا کر قیمتی پلاٹ اپنے قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :