سپر مارکیٹ کے انہدام کے بعد شنگھائی کا چھوٹی دکانوں کے سیفٹی چیک کے احکامات

بدھ 15 نومبر 2017 16:02

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) شنگھائی ورک سیفٹی اتھارٹی نے اختتام ہفتہ ایک سپر مارکیٹ کے ا نہدام کے بعد جس میں 3افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے ، شہر میں پرانی عمارتوں کے علاوہ چھوٹی دکانوں اور ریستورانوں پر مکمل سیفٹی چیک کا حکم دیا ہے ، شہر کے سیفٹی کمیشن نے گذشتہ روز ایک نوٹس میں کہا کہ پڈونگ کے علاقے میں جے ڈی ایل سپر مارکیٹ بلڈنگ کا ایک حصہ ہفتے کو صبح 7:00بجے کے قریب منہدم ہو گیا جس سے 3افراد ہلاک ہو گئے، 6میں سے 1کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے کہا کہ ا س سانحہ سے چھوٹے ریستورانوں اور دکانوں کی مینجمنٹ اور نگرانی میں سیفٹی کی خامیاں بے نقاب ہوئی ہیں ، اتھارٹی نے حکومتی محکموں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں سیفٹی نگرانی کو سخت کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں ، اتھارٹی نے تجارتی استعمال کیلئے عمارتوں کی حالت کی تحقیقات کیلئے کراس سیکٹر سیفٹی چیک کا بھی حکم دیا ہے ۔