چین امریکہ صحت مندانہ مراسم پوری دنیا کیلئے سود مند ہیں ، چینی سفارتکار

بدھ 15 نومبر 2017 16:02

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) ہوسٹن میں چینی قونصلر جنرل لائی چیانگ منگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے بتدریج اور تیزی سے بڑھتے تعلقات سے بلحاظ مجموعی پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا ، ایک ظہرانے میں جس میں قریباً 300سیاستدانوں ، کاروباری افراد اور مفکرین نے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے لائی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے سرکاری دورہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی 19ویں قومی کانگریس کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا ، لائی کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ٹرمپ نے اس اتفاق رائے سے اتفاق کیا کہ چین اور امریکہ کے عالمی امن کی سربلندی ، استحکام و خوشحالی کے بے شمار مشترکہ مفادات ہیں اور چین امریکہ تعلقات کی سمت پوری دنیا پر انتہائی اثرورسوخ کی حامل ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں سربراہ مملکت ڈپلومیسی کے سٹرٹیجک گائیڈنگ کردار میں اضافہ کیاجائے ، چار اعلیٰ سطحی مذاکرات میکنزموں کو پورا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے اور مالیاتی تعاون میں اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کو پہلے کے مقابلے میں دوطرفہ مراسم میں اضافہ کرنے کے لئے مواقعوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جہاں تک چین اور امریکہ کا تعلق ہے، تعاون واحد درست انتخاب ہے اور مساوی نتائج کیلئے عمل کرنے سے بہتر مستقبل کی راہ متعین کی جا سکتی ہے ۔

ہوسٹن کے سچلر انسٹی ٹیو ٹ کے نمائندہے برائن لانٹز نے چینی خبررساں ایجنسی زنہوا کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات فروغ پذیر ہوسکتے ہیں ، دونوں کیلئے کافی مواقع موجود ہیں مثلاً انفراسٹرکچر میں تعاون ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو انفراسٹرکچر کی زبردست ضرورت ہے ، چین کے پاس زبردست ٹیکنالوجیوں اور ماہرانہ افرادی قوت ہے لہذا امریکی انفرانسٹرکچر کی تعمیر کیلئے امریکہ کیلئے سرمایہ کاری کیلئے اس جان کاری کی درآمد کی زبردست گنجائش موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :