چین نے پائلٹ ملی جلی ملکیت ریفارمز مزید 31ایس او ایز شامل کرلیں

بدھ 15 نومبر 2017 16:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چین کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز کے ایک اہلکار نے بدھ کو کہا کہ چین نے پائلٹ ملی جلی ملکیت ریفارمز سکیم میں مزید 31سرکاری ملکیت کمپنیوں (ایس او ایز ) کو شامل کیا ہے ۔قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان مینگ ویائی کے مطابق ملی جلی ملکیت ریفارمز پروگرام کے تیسرے دور میں مرکزی اورمقامی زیر انتظام ایس او ایز دونوں کو شامل کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایس او ایز کو ریفارمز پلان مرتب کرنے میں مدد دینے میں کوئی وقت ضائع نہیں کررہے ہیں ، اب تک ملی جلی ملکیت کے ریفارمز کا تجربہ کرنے کیلئے الیکٹرک سروسز سے لے کر سول ایوی ایشن کی صنعتوں میں 19ایس او ایز کیلئے پائلٹ پروگراموں کے دو رائونڈ شروع کئے گئے ہیں جس کے تحت ان کمپنیوں میں نجی حتیٰ کہ غیرملکی سرمایہ کاری کی بھی اجازت ہے ۔خاتون اہلکار مینگ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں ، نئی فرموں کی رجسٹریشن ، کارپوریٹ گورننس کی ری سٹرکچرنگ اور داخلی ترغیباتی نظام کے قیام کیلئے 19ایس او ایز کا دو تہائی متعارف کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ ریفارمز پروگرام کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :