چین کی ا ی کامرس کی سب سے بڑی کمپنی کو تھائی لینڈ کے ہفتہ ای کامرس میں شرکت کی دعوت

بدھ 15 نومبر 2017 16:02

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) تھائی لینڈ کاڈیجیٹل اکانومی محکمہ چین کی ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام ، ان کارپوریشن جو جنگ ڈانگ کے نام مشہورہے ، ملک کے آئندہ ہفتہ ای کامرس میں مدعو کررہا ہے۔یہ بات ایک اہلکار نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت ڈیجیٹل اکانومی و سوسائٹی کے تحت الیکٹرنک الیکٹرانک ٹرانزیکشن ڈویلپمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر سورانگ کانا وایو پرب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال کی تقریب کی نمایاں بات کے طورپر ہمیں یہ شرف حاصل ہورہاہے کہ ہمیں ممتاز تھائی اور غیرملکی ای کامرس کمپنیوں خاص طورپر چین کی دوسری سب سے بڑی ای کامرس کمپنی کے سی ای او اورچیئرمین رچرڈ لایو جیسے مقررین حاصل ہوں گے جو ای کامرس طریقوں ، ڈیجیٹل بزنس برانڈنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مقامی ای کامرس کمپنیوں کو تربیت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ انہوں نے تھائی لینڈ کو جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنے ای کامرس توسیعی منصوبے کیلئے اہم گڑھ بنانے پر نظریں لگائی ہوئی ہیں ، ہم یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ وہ مقامی کمپنی کے ساتھ مل کر کس طرح کام کریں گے اور انہیں جے ڈی کے تجربے اور ٹیکنالوجیوںسے لیس کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :