چین حصول تعلیم امریکہ بھیجے جانیوالے طلباء کے ممالک میں بدستور سرفہرست ہے

بدھ 15 نومبر 2017 16:01

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) امریکی قونصل خانہ کے مطابق چین 2016-17ء تعلیمی سال میں امریکی یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ طلباء والا سمندر پار ملک رہا ، تعلیمی سال کے دوران مجموعی طورپر 350755چینی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے امریکی اداروں میں داخلہ دیا گیا ۔یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی گئی ۔یہ رپورٹ بین الاقوامی تعلیم کے ادارہ میں جو کہ ایک آزاد امریکی غیر منفعت بخش تنظیم ہے ، امریکی تعلیمی و ثقافتی امور بیورو کے تعاون سے شائع کی ہے ، امریکہ میں کل بین الاقوامی طلباء میں چینی طلبا کی تعداد 32.5فیصد ہے ان میں سے 142851طلباء انڈرگریجویٹ ہیں جو کہ 5سے 3فیصد زیادہ ہیں ، چینی گریجویٹ طلباء کی تعداد میں 4.1فیصد کا اضافہ ہوا ہے، امریکی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد میں رواں مالی سال 6.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اس طرح چین نے مسلسل آٹھویں سال اعلیٰ پوزیشن بحال رکھی ہے ،چین بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے امریکی طلباء کیلئے چھٹا سب سے زیادہ مقبول مقام ہے ، 2015-16ء کے درمیان چین میں امریکی طلباء کی تعداد 12000کے قریب تھی۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق چینی طلباء کا 55.5فیصد انجینئرنگ ، بزنس و مینجمنٹ ، ریاضی یا کمپیوٹر سائنس کا انتخاب کرتا ہے، سوشل سائنسز یا ہیومینٹیز کا انتخاب کرنیوالے طلباء کا تناسب صرف 9.3فیصد ہے ، اس کے برعکس بیرون ملک تعلیم حاصل کرنیوالے امریکی طلباء کا 17.1فیصد حصول تعلیم کیلئے سوشل سائنسز کا نتخاب کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :