نواز شریف پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام ہیں نواز شریف پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام ہیں، ان کیخلاف 8 مہینے بعد بھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا

وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 15:57

نواز شریف پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام ہیں نواز شریف پاکستان کی ترقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 مہینے بعد بھی نواز شریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کوئی جرم کیا ہوتا تو ہی سزا ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کے احترام میں سب تحفظات کے باوجود پیش ہورہے ہیں، ایک طرف جھوٹ بولنے والوں کا کنبہ ہے اور دوسری طرف نوازشریف ہیں جو سب پر بھاری ہیں۔