سول ڈیفنس نے کاروباری مراکز کو آلات آتش کشی نصب کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 15 نومبر 2017 15:43

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرامکے حکم پر ضلع بھر کے کاروباری مراکز کو سول ڈیفنس کی جانب سے آلات آتش کشی نصب کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا، آتش کشی آلات موجود ہونے سے آگ پر فوری قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین کے حکم پر سول ڈیفنس آفیس ضلع بٹگرام نے شہر میں موجود جملہ کاروباری مراکز، ہوٹلز اور دیگر کو 7 روز کے اندر اندر آلات آتش کشی نصب کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ آلات موقع پر موجود ہونے سے آگ پر فوری طور پر قابو پایا جا سکتا ہے، تمام کاروباری حضرات کو 7 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کے تحت انہیں چھ ماہ کیلئے جیل بھیجا جائے گا۔