موجودہ بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں، مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت تعلیمی نظام میں بہتری لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تحصیل ناظم ایبٹ آباد

بدھ 15 نومبر 2017 15:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں، اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت ہی تعلیمی نظام میں بہتری لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وہ یونین کونسل سلہڈ کے گائوں جبڑیاں میں پرائمری سکولوں کے معائنہ کے دوران اساتذہ اور طلبہ سے بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر تحصیل ممبر سلہڈ مجتبی حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی ہے، وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجتبیٰ حسن جیسے ایماندار تحصیل ممبران کی بدولت تحصیل کونسل ایبٹ آباد پورے صوبہ میں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد چوہدری عبدالوحید، ناظم وی سی چوہدری لیاقت، جنرل کونسلر صوبیدار قاسم، چوھدری دلدار، چوھدری صابر، شفقت، کونسلر ساجد، چوہدری فرید اور اہلیان جبڑیاں بھی موجود تھے۔

مقامی افراد نے تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا کے دورہ جبڑیاں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔