ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی شمس النساء میمن اپنے ووٹروں کی نظروں سے اوجھل

کیٹی بندر اور گھوڑا باری کی عوام نے اپنی رکن قومی اسمبلی کو آج تک نہیں دیکھا اور نہ ہی وہ حلقے میں کسی عوامی اجتماع یا تقریب میں بھی نظر نہیں آئیں

بدھ 15 نومبر 2017 15:23

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی شمس النساء میمن اپنے ووٹروں کی نظروں سے اوجھل ہیں اور ٹھٹھہ کی دو ساحلی تحصیل کیٹی بندر اور گھوڑا باری کی عوام نے اپنی رکن قومی اسمبلی کو آج تک نہیں دیکھا اور نہ ہی خاتون رکن قومی اسمبلی شمس النسا منتخب ہونے کے بعد حلقے میں کسی عوامی اجتماع یا تقریب میں بھی نظر نہیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ حلقے کی عوام کی نظروں سے 2013 کے عام انتخابات کے بعد اوجھل رہنے والی ایم این اے شمس النسا کے تمام امور ان کے فرزند اور سابق رکن سندھ اسمبلی صادق علی میمن سر انجام دیا کرتے ہیں دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شمس النسا میمن بڑی عمر کی خاتون ہیں جن کی عمر 75 سال سے بھی زائد ہے جس کے باعث وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود عوام کی نظروں سے اوجھل رہی ہیں اور ووٹر ان کو دیکھنے کو ترس گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :