د ی ہوٹل شو 10سی12 ا پریل کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد گا

بدھ 15 نومبر 2017 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) د ی ہوٹل شو 10سی12 ا پریل کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد گا،ہوٹل شو سعودی عرب میں مہمان نوازی کی صنعت کے لیے سب سے بڑی اور جامع نمائش ہے ۔اس نمائش میں دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور مہمان نوازی کی صنعت سے وابسطہ کمپنیاںا پنی مصنوعات 6000شرکاکے سامنے پیش کریں گی اور ہر سال ان کی تعداد میںاضافہ ہورہا ہے۔

یہ بات چیف ایگزیکٹو یورو ویژن2000 ،سابق صدراٹک چیمبر اورہوٹل شو سعودی عرب کے نما ئندہ خصوصی برائے پاکستان عارف رفیق نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل شو سعودی عرب دنیا کی سب سے زیادہ معروف نمائشوںمیںسے ایک ہے یہ نمائش آپ کے کا روبار کو بڑ ھا نے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس نمائش میں پا کستان کی ما یہ ناز کمپنیاں شرکت کر تی ہیں یہ نمائش پا کستانی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات اس اہم مارکیٹ میں متعارف کرانے اور تجارت بڑھانے کااہم موقع فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں نمائش کنندگان ٹیکسٹائلز،بستر،پردے،میزوں کے کپڑے، تولیے،قالین اور فلورنگ،باتھ روم کی مصنوعات اور متعلقہ اشیاء، آرٹ،کمروں کی سجاوٹ کی مصنوعات ، ہوٹل یونیفارم، کمبل، ہوم اپلا ئسنز،پنکھے،کٹلری،گلاس کی اشیاء، سٹین لیس سٹیل کی مصنوعات، ٹیبل،کیچن ، ریسٹورنٹ ، صحت،دیکھ بھال،ٹیکنالوجی اور سیکورٹی کا سامان،جم اور ان ڈور کھیلوں کا سامان،سٹیشنری اور ہوٹل سے وابسط صنعت سے متعلقہ اہم شعبوںکی مصنوعات تیاروبر آمد کرنے والی تجارتی ادارے شرکت کے ذریعے اپنی بر آمدات بڑھا سکیں گے ۔

جبکہ انھیں عالمی خریداروں سے ملنے اور کاروبار ی معاملات طے کرنیکا موقع بھی ملے گا۔اس نما ئش کے ذریعے ٹی ڈی اے پی آپ کی مصنوعات کو متعارف کرنے اور بین الاقوامی خریداروں کے ہمراہ کاروباری ترقی کا شاندارموقع فراہم کرتی ہے

متعلقہ عنوان :