حب، رکشہ اور وین میں تصادم،

ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس

بدھ 15 نومبر 2017 15:14

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) حب کے علاقے میں رکشہ اور وین میں تصادم،ایک شخص جاںبحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو حب کے علاقے ماربل سٹی کے قریب قومی شاہراہ پر وین اور رکشے میںتصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :