اقوام متحدہ کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ مہارت موجود ہے،

پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خاتمے کا خواہاں ہے‘ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہیں وزیر دفاع خرم دستگیر کیاقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اتل کھارے سے ملاقات میں گفتگو پاک فوج 1960سے اقوام متحدہ امن مشنز میں شرکت کررہی ہے‘اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اتل کھارے

بدھ 15 نومبر 2017 15:06

اقوام متحدہ کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ مہارت موجود ہے،
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ مہارت موجود ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کا خواہاں ہے،اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اتل کھارے نے کہا کہ پاک فوج 1960سے اقوام متحدہ امن مشنز میں شرکت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خرم دستگیر نے اقوام متحدہ کے انڈر سکرٹری جنرل فیلڈ سروسز اتل کھارے سے ملاقات کی، خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کا خواہاں ہے،اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اعلیٰ مہارت موجود ہے، پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی، خرم دستگیر قیام امن میں خواتین کی شمولیت میں اضافے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل اتل کھارے نے قیام امن مشنز میں پاکستان کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج 1960سے اقوام متحدہ امن مشنز میں شرکت کررہی ہے، اقوام متحدہ امن مشنز کے دوران140پاکستانی فوجیوں نے جان کر قربانی دی۔