کمپیوٹر ائزڈ ڈرگ لائسنس بنوانے کیلئے مکمل معلومات کی فراہم کی جا رہی ہے،ثاقب جاوید

بدھ 15 نومبر 2017 15:06

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)کمپیوٹر آئزڈ ڈرگ لائسنس بنوانے کیلئے مکمل معلومات اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔لائسنسں کیلئے کوالیفائڈ پرسن کو خود حاضر ہو کر درخواست آن لائن کروانا لازمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر ثاقب جاوید نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ کمپیوٹررائزڈ ڈرگ لائسنس فارمیسی کیلئے درخواست فارم نیا لائسنس جس کی فیس 3ہزار روپے جبکہ تجدید فیس 2 ہزار ڈسٹری بیوشن لائسنس کے لئے 5 ہزار ،تجدید کیلئے 3 ہزار، میڈیکل سٹور کیلئی2 ہزار اور تجدید کیلئی1ہزار فیس ہیں۔

اس طرح اصل بنک چلان،بیان حلفی،پروپرائیٹر ،کوالیفائڈ پرسن کی تصدیق شدہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے کرایہ نامہ،پولیس یا فرد ملکیت ،قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں،اصلی لائسنس،اصلی کیٹگیری،ڈسٹری بیوشن لائسنس کیلئے کمپنی کا اصل لیٹر اور گوگل میپ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائل فائل مکمل کر کے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے دفتر میں کوالیفائڈ پرسن خود حاضر ہو کر درخواست آن لائن کرواتا ہے۔

ثاقب جاوید نے کہا ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں کام مکمل کیا جا رہا ہے۔جن میڈیکل سٹورز،فارمیسی،ڈسٹری بیوشن کے لائسنس کمپیوٹر آئزڈ نہیں ہوئے وہ جلد کروا لیں کیونکہ بغیر لائسنس ادوایات کا کاروبار کرنا جرم ہے۔انہوں نے کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کیمسٹ حضرات کے لائسنس آن لائن کروائے نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادوایات کا دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور شارٹ آئیٹم ادوایات کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوںنے بتایا کہ عطائیوں کیخلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کارروائی کر رہا ہے۔